آرمی چیف کا دورہ رسالپور، انجینئرز کور کا کردار قابل تعریف ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ 4

آرمی چیف کا دورہ رسالپور، انجینئرز کور کا کردار قابل تعریف ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

رسالپور: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مختلف آپریشنز، قومی منصوبوں اور قدرتی آفات میں انجینئرز کور کا کردار قابل تعریف ہے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انجینئرز سینٹر رسالپور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو کرنل کمانڈنٹ انجینئرز کے بیجز لگائے ، سبکدوش ہونے والے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید محمود بھی تقریب میں موجود تھے، آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ جوانوں کے علاوہ شہداء کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔

خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف آپریشنز میں انجینئرز کور کی کارکردگی اور کردار کو سراہا، آرمی چیف نے کہا ہے کہ قومی منصوبوں اور قدرتی آفات میں بھی انجینئرز کور کا کردار قابل قدر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں