Home » تازہ ترین » آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم کیلئے 4 اکتوبر کی تاریخ مقرر

آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم کیلئے 4 اکتوبر کی تاریخ مقرر

اسلام آباد: میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیسز منطقی انجام کے قریب پہنچ لگے۔ احتساب عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 4 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی۔

اس موقع پر عدالت میں موجود فاروق ایچ نائیک نے کہا ہمیں ابھی تک ریفرنس کی کاپی بھی نہیں ملی جس پر جج محمد بشیر نے کہا ریفرنس کی نقول موجود ہیں، آپ کو ابھی دے دیتے ہیں، ریفرنس کی نقول کی تقسیم کے بعد آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیسز کی سماعت اب 4 اکتوبر کو ہو گی۔

About Admin

Google Analytics Alternative