Home » انٹر ٹینمنٹ » آمنہ شیخ لڑکیوں کی تعلیم کی مہم میں ‘پیج’ کی خیرسگالی سفیر مقرر

آمنہ شیخ لڑکیوں کی تعلیم کی مہم میں ‘پیج’ کی خیرسگالی سفیر مقرر

پاکستان کے متعدد اسٹارز ملک و معاشرے کو بہتر بنانے کے لیے سماجی خدمات انجام دینے میں مصروف ہیں اور اب اس فہرست میں اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ کا نام بھی شامل ہوگیا ہے، جو لڑکیوں کی تعلیم اور حقوق نسواں کے حوالے سے آواز اٹھائیں گی۔

حال ہی میں پاکستان الائنس فار گرلز (پیج) کی جانب سے ٹوئٹر پر اعلان کیا گیا کہ آمنہ شیخ اب ان تنطیم کا حصہ ہیں اور انہیں بچیوں کی تعلیم کے لیے خیر سگالی سفیر کے طور پر منتخب کرلیا گیا ہے۔

P.A.G.E@PAGEPakistan

As part of Pakistan Alliance for Girls Education – PAGE campaign to reduce the number of girls who are Out of Education in Pakistan.
We are very pleased to announce that has appointed @aaminasheikh as our Global Girls Education Ambassador.

اداکارہ نے بھی ‘پیج’ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا، ’پیج کے ساتھ عالمی خیر سگالی سفیر کے طور پر ہاتھ ملانا ایک اعزاز ہے جس کا عزم پورے پاکستان میں صنفی مساوات، خصوصاً تعلیم میں صنفی مساوات قائم کرنا ہے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا ’ہم اپنا مشن پاکستان میں 1 ملین بچوں کی تعلیم سے شروع کر رہے ہیں جسے انشاءااللہ تقریباً 3 سال میں مکمل کیا جائے گا‘۔

View image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter

Aamina Sheikh

@aaminasheikh

Honoured to be joining hands with @PAGEPakistan as their Global Ambassador to commit to gender equality and gender equity in education across Pakistan. We begin with the mission of educating 1 million out of school children in Pakistan in the span of approx 3 years. InshAllah!

واضح رہے کہ تنظیم پاکستان الائنس فار گرلز (پیج)، امریکن ریفیوجی کمیٹی پاکستان (اے آر سی پی) کے اشتراک سے کام کر رہی ہے جس کا مقصد پاکستان کے بچے اور بچیوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنا اور انہیں خود مختار بنانا ہے۔

About Admin

Google Analytics Alternative