Home » تازہ ترین » الیکشن کمیشن کا چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کے تبادلے کا حکم

الیکشن کمیشن کا چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کے تبادلے کا حکم

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کے تبادلے کا حکم دے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو باضابطہ طور پر مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کے تبادلے کا حکم دیتے ہوئے نئے چیف سیکریٹریوں اور آئی جیز کی کل تک تقرری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کل عام انتخابات کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس بھی ہونا تھا تاہم چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کے تبادلوں کے پیش نظر اجلاس اب 14 جون کو ہوگا اور اسی حوالے سے نئے چیف سیکریٹریوں اور آئی جیز کو پرسوں کے سکیورٹی اجلاس میں شریک ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

About Admin

Google Analytics Alternative