59

امریکی عوام نے صدر ٹرمپ کی ایران سے متعلق پالیسیوں کو مسترد کردیا

امریکی عوام کی اکثریت نے صدر ٹرمپ کی ایران سے متعلق پالیسیوں اور کارروائیوں کو مسترد کردیا۔امریکی میڈیا کی جانب سے کرائے گئے سروے کے مطابق 56 فیصد امریکی عوام نے صدر ٹرمپ کی ایران کے خلاف کارروائیوں کو مسترد کردیا۔سروے کے مطابق 52 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرکے امریکیوں کو غیرمحفوظ کردیا ہے۔سروے میں 94 فیصد ڈیموکریٹکس اور 52 فیصد ری پبلکنز نے امریکی صدر ٹرمپ کے ایران سے متعلق اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں