Home » انٹر ٹینمنٹ » امیتابھ بچن کا ابھیشیک کی فلم دیکھ کر رد عمل دینے سے انکار

امیتابھ بچن کا ابھیشیک کی فلم دیکھ کر رد عمل دینے سے انکار

ممبئی: بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے ابھیشیک بچن کی فلم ’’من مرضیاں‘‘ دیکھ کر ان سے بات کرنے سے انکار کردیا۔

تقریباً دو سال بالی ووڈ سے آؤٹ اداکار ابھیشیک بچن فلم’’من مرضیاں‘‘ کے ذریعے ایک بار پھر بڑی اسکرین پر واپسی کررہے ہیں، گزشتہ دنوں ہدایت کار انوراگ کیشپ نے بچن فیملی کے لیے فلم کی اسپیشل اسکریننگ منعقد کی جسے دیکھنے کے لیے پوری بچن فیملی وہاں موجود تھی۔

صورتحال اس وقت دلچسپ ہوگئی جب فلم ختم ہونے کے بعد ابھیشیک بچن نے امیتابھ سے اپنی پرفارمنس کے بارے میں پوچھا لیکن امیتابھ بچن نے ان سے بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ابھی مجھ سے بات نہ کرو، میں تم سے بعد میں بات کروں گا۔

بعد ازاں امیتابھ بچن نے نہ صرف ابھیشیک بچن بلکہ فلم کی مرکزی اداکارہ تاپسی پنوں اور  وکی کشال کو ایک خوبصورت پھولوں کا گلدستہ دیتے ہوئے اپنے ہاتھ سے لکھا ہوا نوٹ دیا جس میں انہوں نےابھیشیک سمیت تمام اداکاروں کی تعریف کرتے ہوئے ان کے کام کو سراہا تھا۔

واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور تاپسی پنوں کی فلم’’من مرضیاں‘‘14 ستمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

About Admin

Google Analytics Alternative