Home » تازہ ترین » انتخابات میں مبینہ دھاندلی؛ حکومت کی فضل الرحمن کو جوڈیشل کمیشن کی پیشکش

انتخابات میں مبینہ دھاندلی؛ حکومت کی فضل الرحمن کو جوڈیشل کمیشن کی پیشکش

اسلام آباد: حکومت نے 2018ء کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے مولانا فضل الرحمن کو جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش کردی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے 2018ء کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش کی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کے ساتھ مل کر کمیشن کے ٹی او آرز ترتیب دیں، ہم تحقیقات کے لیے تیار ہیں۔

حکومتی کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن کو دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی فعال اور مکمل بااختیار بنانے کی پیشکش کر رکھی ہے تاہم اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔

About Admin

Google Analytics Alternative