Home » بزنس » انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ

کراچی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام نظر آیا اور کاروبار کے دوران ڈالر کم سے کم 9 پیسے سستا ہوکر 132 روپے 45 پیسے پر فروخت ہوا۔

جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 60 پیسے مہنگا ہوا ور 132 روپے میں فروخت ہوا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں 7پیسے کمی واقع ہوئی اور ڈالر 132 روپے 47 پیسے پر بند ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 60 پیسے مہنگا ہوا اور فروخت 132 روپے رہی۔

About Admin

Google Analytics Alternative