58

انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر تین پیسے مہنگاہو گیاہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 155روپے 88 پیسے ہوگئی ہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیاہے جس کے باعث کاروبار ی افراد اطمینان کا اظہار کررہے ہیں ۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہو ا تو 100ا نڈیکس 43 ہزار 218 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنا شروع ہو گئی اور انڈیکس 205 پوائنٹس کے اضافے کے سداتھ 43 ہزار 424 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں