15

آئی پی ایل: کولکتہ نے بنگلور کو4 اور گجرات نے پنجاب کو ہرا دیا

موہالی میں گجرات لائنز کے خلاف ہاشم آملہ کا بیٹ خوب چلا،آملہ نے صرف 60 گیندوں پر 104 رنز داغ دیئے ، جبکہ شان مارش نے بھی 58 رنز بنائے ۔کنگز الیون پنجاب کا اسکور 3وکٹ پر 189 رنز رہا ۔

جواب میں گجرات کے ڈیوائن اسمتھ نے شاندار بیٹنگ کی انہوںے صرف 39 گیندوں پر 74 رنز بناکر ٹیم کو جیت کی راہ پر ڈال دیا،جس کے بعد رائنا اور کارتک نے ٹیم کو میچ جتوادیا۔

اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں رائل چیلنجر بنگلورز کے سپرااسٹارز پھر ناکام ہو گئے۔ گیل صفر ،کوہلی 5اور ڈی ویلیئرز10 رنز بناسکے۔ ٹریوس ہیڈ نے 75 رنز بنائے اور ٹیم کااسکور6 وکٹ پر 158 تک پہنچا دیا۔

جواب میں کولکتہ کے اوپنرز نے میچ یکطرفہ بنا دیا۔ کرس لائن نے 22 گیندوں پر پر 50 رنزبنائے ، جبکہ سنیل نارائن نے 17 گیندوں پر 54 رنز داغ کر ٹورنامنٹ کی تیز ترین نصف سنچری اسکور کی۔دیگر بلے بازوں نے سولہویں اوور میں ٹیم کو 6وکٹ سے فتح دلا دی۔

ایونٹ میں آج سن رائزرز حیدرآباد اور ممبئی انڈینز آمنے سامنے ہونگے، میچ حیدرآباد دکن میں شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائےگا۔ ایونٹ کے تمام میچز جیو سپر پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں