Home » تازہ ترین » اپوزیشن سے معاملات طے ہوگئے، فضل الرحمان لانگ مارچ نہیں کرینگے، شیخ رشید

اپوزیشن سے معاملات طے ہوگئے، فضل الرحمان لانگ مارچ نہیں کرینگے، شیخ رشید

کراچی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے تمام معاملات طے ہوگئے ہیں یہ بھی طے ہوچکا کہ مولانا فضل الرحمان کوئی لانگ مارچ نہیں کریں گے۔

کراچی میں این ایل سی ایکسپریس فریٹ ٹرین کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشیداحمد نے کہا کہ شہبازشریف کا نے زبردست بیان دیا کہ کشمیر کے معاملے پر قوم حکومت کے ساتھ ہیں، بلاول بچہ ہے عمران خان نے کشمیرپرامت مسلمہ کاکیس لڑا جوریکارڈ کا حصہ ہے، بھارتی وزیر اعظم مودی غیر دانش مندانہ فیصلے کر کے پھنس گیا ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے عمران خان کو کہا ہے کہ جن کے آخری دن چل رہے ہیں انہیں گھر سے کھانا آنے دیں،  زرداری، نواز اور شہباز نہیں پورا معاشرہ ہی چور ہے، لانگ مارچ نہیں ہو گا انہیں ڈینگی ہو سکتا ہے،مولانا فضل الرحمان کوئی لانگ نہیں مارچ نہیں کریں گے،سب کچھ طے ہوچکا ہے، فضل الرحمان کو کیا فکر ان کا اصل کام تو عمران خان نے کردیاہے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ اندر کی بات یہ ہے کہ عمران خان پانچ سال پورے کرے گا ،اپوزیشن سے تمام معاملات طے ہوچکے  ہیں، پاکستان بحران سے نکلنے جارہاہے مگر اپوزیشن مایوسی پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہے، عمران خان کے دورِ حکومت میں ہی بلٹ ٹرین چلائیں گے۔

About Admin

Google Analytics Alternative