Home » بین الاقوامی » ایران میں شدید زلزلے سے 5 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی

ایران میں شدید زلزلے سے 5 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی

تہران: ايران ميں طاقت ور زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ايران کے مشرقی صوبے آذربائیجان ميں علی الصبح 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث درجنوں کچے مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے، متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی نظام منقطع، بجلی کا نظام درہم برہم اور سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اسپتالوں اور میونسپل اداروں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، فائر بریگیڈ کا عملہ مستعد ہے اور صورت حال اب کنٹرول میں ہیں۔

امريکی جيولوجيکل سروے کے مطابق اس زلزلے کا مرکز زمين سے 6.2 کلوميٹر کی گہرائی ميں تھا جب کہ ریکٹر اسکیل پر شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ متاثرہ علاقے ميں ضمنی اور کم شدت کے جھٹکے تاحال وقفے وقفے سے محسوس کيے جا رہے ہيں۔

About Admin

Google Analytics Alternative