Home » تازہ ترین » این اے 131 لاہور سے عمران خان کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری

این اے 131 لاہور سے عمران خان کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 131 لاہور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کو 608 ووٹوں سے شکست دی تھی۔

خیال رہے کہ عمران خان نے اس نشست کے علاوہ این اے 35 مردان، این اے 95 میانوالی، این اے 243 کراچی اور این اے 53 اسلام آباد سے بھی کامیابی حاصل کی تھی۔

این اے 53 اسلام آباد کے علاوہ این اے 35، 95 اور 243 سے مشروط نوٹیفکیشن جاری کیے گئے تھے جنہیں کلیئر کردیا گیا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے این اے 90 سرگودھا سے بھی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اس کے علاوہ ای سی پی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 4 اور پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 36 کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 108 کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

یاد رہے کہ عمران خان کی این اے 131 لاہور میں 600 ووٹوں سے کامیابی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی۔

لیگی ہنما کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی جس میں عمران خان کی جیت میں مزید 8 ووٹ کا اضافہ ہوگیا تھا۔

About Admin

Google Analytics Alternative