Home » انٹر ٹینمنٹ » بالی ووڈ شادی سیزن؛ کپل شرما بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

بالی ووڈ شادی سیزن؛ کپل شرما بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

جالندھر: بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین مزاحیہ اداکار کپل شرما اپنی دوست گینی چھاتراتھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

بالی ووڈ میں ان دنوں شادی سیزن پورے عروج پرہے، پہلے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ شادی کے بندھن میں بندھے، پھر پریانکا چوپڑا پیا دیس سدھاریں اور گزشتہ روز کپل شرما بھی اپنی دیرینہ دوست گینی چھاتراتھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

کپل شرما کی شادی کے چرچے گزشتہ کئی روزسے میڈیا پرجاری تھے اور ان کے چاہنے والے بے صبری سے اپنے پسندیدہ اسٹار کی شادی کی تصاویر دیکھنے کے لیے بے چین تھے۔ گزشتہ روز یہ انتظار ختم ہوا اورکپل نے  شادی کی تصویرسوشل میڈیا پر شیئر کرکے اپنے چاہنے والوں کوبھی اپنی شادی کی خوشی میں شریک کیا۔

تصویرمیں کپل اورگینی کی جوڑی نہایت خوبصورت لگ رہی ہے،  تصویرشیئر کرتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اورنئی شادی شدہ جوڑے کے لئے ان کے چاہنے والوں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات کے ساتھ دونوں کی آنے والی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کااظہار کیا گیا۔

کپل  کی شادی میں ان کے گھر والوں اور ساتھی اداکاروں کرشنا ابھیشیک اور بھارتی سنگھ نے شرکت کی، تاہم دونوں کے استقبالیے کی تقریب میں بالی ووڈ اسٹارز پریانکا چوپڑا نک جونز، دپیکا  پڈوکون رنویر سنگھ سمیت متعدد اداکاروں کی شرکت متوقع ہے۔

About Admin

Google Analytics Alternative