Home » بین الاقوامی » براک اوباما کا شکاگو میں اپنا الوداعی خطاب
jan-11-2017-10-48-58_obama

براک اوباما کا شکاگو میں اپنا الوداعی خطاب

امریکی صدر براک اوباما نے شکاگو میں اپنا الوداعی خطاب کیا جس میں انھوں نے کہا کہ ‘امریکہ اب پہلے سے زیادہ بہتر اور محفوظ جگہ ہے۔’ اوباما نے اپنے آخری خطاب میں اپنی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور تمام امریکیوں کو مخاطب کر کے کہا کہ ’امریکہ کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔‘ تاہم انھوں نے خبردار کیا کہ ’جمہوریت کو ہلکا نہیں لینا چاہیے۔‘ انھوں نے تمام مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے امریکیوں سے کہا کہ ایک دوسرے کے نقطۂ نظر کو سمجھنے کی کوشش کریں کیونکہ ’ہمیں اوروں کو توجہ دینی اور سننا ہے ۔براک اوباما نے اپنے روایتی انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی پرامن منتقلی امریکی جمہوریت کی علامت ہے۔انھوں نے کہا کہ ’آٹھ سال پہلے کی نسبت اس وقت امریکہ ہر لحاظ سے بہتر اور مضبوط جگہ ہے۔‘ آواز۔۔۔براک اوبامہ الوداعی تقریب میں امریکی خاتونِ اول مشیل اوباما، نائب صدر جو بائڈن اور ان کی اہلیہ جل بائڈن موجود تھے۔براک اوبامہ نے اپنی اہلیہ کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا آواز۔۔۔براک اوبامہ براک اوبامہ کے بعد اقتدار اب نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منتقل ہو گا، جو کہہ چکے ہیں کہ وہ صدر اوباما کی جانب سے کیے جانے والے بعض معاہدے ختم کر دیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ رواں ماہ 20 جنوری کو بطور امریکی صدر اپنا عہدہ سنبھال لیں گے۔ براک اوباما نے کہا تھا کہ وہ وائٹ ہاؤس سے خطاب کرنے کی بجائے وہیں آکری خطاب کرنا چاہتے ہیں جہاں سے ان کے اور خاتون اول مشیل اوباما کے لیے یہ سب شروع ہوا تھا۔امریکی صدر نے 2008 میں منتخب ہونے کے بعد پہلا خطاب بھی شکاگو میں ہی کیا تھا۔

Skip to toolbar
Google Analytics Alternative