Home » تازہ ترین » بلوچستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 2 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 2 دہشت گرد ہلاک

گوادر: بلوچستان کی ضلع تربت میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک فوجی جوان شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کور (ایف سی) کی جانب سے تربت کے قریب دشت پنودی کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان خوفناک فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو 2 گھنٹے تک جاری رہا۔

انھوں نے مزید کہا  کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ مسلح تصادم میں ایک فوجی جوان شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے’۔انہوں نے دہشت گردوں کی شناخت کے حوالے سے بتایا کہ حراست میں لیے گئے دونوں ہی دہشت گرد بی ایل ایف کے کمانڈر ہیں جن میں سے ایک کا نام ماہ یار عرف بیباگر اور دوسرے کا نام شبیر عرف حاصل ہے جو دشت پنودی کے رہائشی ہیں۔

سیکیورٹی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پکڑے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) سے ہے۔تاہم شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکار کی شناخت ناصر کے نام سے کی گئی ہے۔

About Admin

Google Analytics Alternative