Home » بین الاقوامی » بھارتی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ، 2 پائلٹس ہلاک

بھارتی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ، 2 پائلٹس ہلاک

تلنگانہ: بھارت میں ایک طیارہ دوران پرواز اچانک ہچکولے کھاتے ہوئے گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے طیارہ اُڑانے کی تربیت دینے والے ادارے راجیو گاندھی ایوی ایشن اکیڈمی کے دو طالب علموں نے تربیتی پرواز کے سلسلے میں بیگم پیٹ ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی تاہم ایک گھنٹے بعد ہی طیارے کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

طیارے کی گمشدگی پر سرچ آپریشن کے لیے تیاریاں جاری تھیں کہ تلنگانہ پولیس نے ایک طیارے کے روئی کے کھیت میں گرنے کی اطلاع دی۔ تباہ ہونے والا طیارہ راجیو گاندھی ایوی ایشن کا ہی تھا۔ طیارے کے ملبے سے تربیتی پائلٹس پرکاش وشال اور امن پریت کور کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی جہاز اُڑانے کی تربیت دینے والے ایک اور ادارے کا طیارہ مہاراشٹرا کے علاقے شیرپور میں گر کر تباہ ہوگیا تھا تاہم خوش قسمتی پائلٹ محفوظ رہا تھا، حادثے کا شکار ہونے والے دونوں طیارے امریکی ساختہ ہیں اور اپنی مدت پوری کرچکے تھے۔ دونوں حادثات کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

About Admin

Google Analytics Alternative