Home » بین الاقوامی » بھارت: تیز آندھی اور طوفانی بارشوں سے 86 افراد ہلاک

بھارت: تیز آندھی اور طوفانی بارشوں سے 86 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارت کی متعدد ریاستوں میں تیز آندھی اور طوفانی بارشوں سے 86 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ نے وفاقی اور صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹیز کے حکام کے حوالے سے کہا کہ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد سے چلنے والی ہواؤں نے ملک کے شمالی، مشرقی اور جنوبی حصوں میں نظام درہم برہم کردیا، درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے اور کئی گھروں کو نقصان پہنچا۔

طوفانی بارشوں سے ہونے والی حالیہ ہلاکتیں بھارتی شہر آگرا میں مٹی کے طوفان سے 134 افراد کے ہلاک ہونے کے تقریباً دو ہفتے بعد ہوئیں۔

ریاست اتر پردیش کے محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے عہدیدار ٹی پی گُپتا نے بتایا کہ ’تیز ہوا اور آندھی کے باعث ریاست کے متعدد علاقوں میں دیواریں، درخت اور بجلی کے پول گر گئے جس سے 48 افراد ہلاک ہوئے۔‘

اترپردیش کے ضلع بارابنکی میں تیز ہواؤں کے باعث دریا میں کشتی الٹنے سے بھی 8 افراد ہلاک ہوئے۔

ٹی پی گپتا کا کہنا تھا کہ ہوا کے جھکڑ چلنے کے باعث تقریباً ملک کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست میں 40 گھر پوری طرح تباہ ہوگئے جبکہ 80 افراد زخمی ہوئے۔

واضح رہے کے مئی کے اوائل سے بھارت کا بڑا حصہ غیر معمولی موسمی نظام کی لپیٹ میں ہے۔

بھارت میں اس طرح کے کئی طوفان ہر سال آتے ہیں، لیکن رواں سال ان طوفانوں کی شدت دہائیوں میں سب سے زیادہ ہے۔

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں گزشتہ روز بجلی گرنے سے چار بچوں سمیت 14 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بجلی گرنے کے واقعات میں جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں 12 بہار اور نئی دہلی میں 2، 2 افراد ہلاک ہوئے۔

تیز ہواؤں کے باعث اِندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 2 گھنٹے سے زائد وقت کے لیے بند کردیا گیا۔

Rain 2

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اترپردیش کے شہر آگرہ اور راجستھان کے تین اضلاع الور، بھرت پور اور دھول پور میں طوفانی بارشوں اور 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے نتیجے میں 125 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Rain 3

About Admin

Google Analytics Alternative