بھارت میں ایک ماں نے اپنی بیٹی کو زندہ جلا ڈالا 3

بھارت میں ایک ماں نے اپنی بیٹی کو زندہ جلا ڈالا

تامل ناڈو:  بھارت کے ایک علاقے نگاپتینام میں ماں نے اپنی 18 سالہ بیٹی پر مٹی کا تیل چھڑک کو آگ لگا دی

بیٹی کے زندہ جل جانے کے بعد ماں نے خود کو بھی آگ لگالی تاہم علاقہ مکینوں نے دونوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ماں کو بچالیا گیا، ماں کا جسم 80 فیصد تک جھلس جانے کے باعث حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق  18 سالہ طالبہ اپنے ہی علاقے میں رہنے والے 22 سالہ لڑکے راج کمار سے شادی کرنا چاہتی تھی تاہم والدین نے لڑکے کا تعلق دلت ذات سے ہونے پر شادی سے انکار کردیا تھا جس پر پریمی جوڑے نے بھاگ کر شادی کرنے کا منصوبہ بنایا جس کی بھنک ماں کو پڑگئی۔

واضح رہے کہ بھارت میں ذات برادری اور اقلیتوں میں شادی کرنے کی خواہش مند جوڑوں کو عبرت ناک موت دینے کے واقعات عام ہیں اور سالانہ ایک ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوتے ہیں تاہم اس سے کہیں زیادہ واقعات منظر عام پر ہی نہیں آ پاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں