Home » تازہ ترین » بھارت کشمیرمیں مزید کارروائی سے اجتناب کرے ورنہ سنگین نتائج سامنے آئیں گے، پاکستان

بھارت کشمیرمیں مزید کارروائی سے اجتناب کرے ورنہ سنگین نتائج سامنے آئیں گے، پاکستان

 اسلام آباد: بھارتی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے کشمیر سے متعلق قانون سازی پر شدید احتجاج کیا گیا۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود  نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور کشمیر سے متعلق قانون سازی پر شدید احتجاج کیا۔

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے بھارتی ہائی کمشنر سے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کی، بھارت کشمیر میں مزید کسی کارروائی سے اجتناب کرے ورنہ ایسے اقدامات کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔ سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

سہیل محمود نے مزید کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ  80 ہزار مزید بھارتی فوج کی تعیناتی اور وادی میں مکمل لاک ڈاون کی مذمت کرتا ہے، کشمیری رہنماؤں کی گرفتاری اور کرفیو کا نفاذ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

About Admin

Google Analytics Alternative