Home » بین الاقوامی » بھارت کی 2 ریاستوں میں زہریلی شراب پینے سے 90 افراد ہلاک

بھارت کی 2 ریاستوں میں زہریلی شراب پینے سے 90 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارت کی دو ریاستوں میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی اور اب بھی کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیشن اور اترکھنڈ میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کے واقعات پیش آئے، جہاں زہریلی شراب پینے سے اتر پردیش میں 62 اور اتر کھنڈ میں 24 افراد ہلاک ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ریاستوں کی مختلف اسپتالوں میں 32 افرد زیرعلاج ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

زہریلی شراب سے ہلاکتوں کے واقعے کے بعد پولیس نے اترپردیش کے شہر سہارن پور میں کارروائی کرتے ہوئے شراب کے کاروبار سے وابستہ 30 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ANI UP

@ANINewsUP

Saharanpur SSP: FIRs have been registered at 3 police stations. A crackdown was done by a joint team last night. At least 30 people were arrested, 25 FIRs registered. More than 400 litres illicit liquor was seized. The crackdown will continue until this is completely finished.

30 people are talking about this

سہارن پور کے ایس ایس پی کے مطابق تین مختلف تھانوں میں 25 مقدمات درج کرتے ہوئے 400 لیٹر غیرقانونی شراب برآمد کرلی گئی ہے اور زہریلی شراب کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

دوسری جانب سماج وادی پارٹی کے صدر اکلیش یادیو نے دونوں ریاستوں میں ہلاکتوں پر حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو مورد الزام ٹہھرایا اور کہا کہ کرپشن کی وجہ سے بی جے پی حکومت نے زہریلی شراب کی روک تھام نہیں کی۔

About Admin

Google Analytics Alternative