Home » تازہ ترین » تاریخ کا سب سے متنازعہ الیکشن ہوا، شہباز شریف

تاریخ کا سب سے متنازعہ الیکشن ہوا، شہباز شریف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تاریخ کا سب سے متنازعہ الیکشن ہوا جس پر ایوان کے اندر بھرپور آواز اٹھائیں گے۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تاریخ کا سب سے متنازعہ الیکشن ہوا، ہم نے 25 جولائی کی رات کو ہی الیکشن نتائج مسترد کردیے تھے جب کہ الیکشن میں دھاندلی پر نہ صرف ایوان کے اندر بھرپور آواز اٹھائیں گے بلکہ ایوان کے باہر بھی سیاسی کردار ادا کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کو نہیں جمہوریت کو تحفظ دینے کے لیے ایوان میں آئے ہیں، (ن) لیگ تمام اتحادی جماعتوں کے ساتھ بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔

About Admin

Google Analytics Alternative