Home » تازہ ترین » جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا

جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

کاروباری سلسلے میں بھی آپ نے کوئی جذباتی طریقہ اختیار کر لیا تو پھر آپ کا خدا ہی حافظ ہے اگر کاروبار مشترکہ ہے تو پھر شریک کار پر زیادہ بھروسہ نہ کریں، بسلسلہ عشق و محبت کامیابی ہو سکتی ہے۔

ثور:
22اپریل تا20مئی

گھریلو معاملات کے سلسلے میں ہم صرف اتنا ہی کہیں گے کہ جو کچھ ہو چکا ہے اس کو بھلا دینا ہی آپ کے لئے بہتر ثابت ہو سکتا ہے لیکن اگلے اقدامات اپنے موجودہ حالات کو سامنے رکھتے ہوئے کریں۔

جوزا:
21مئی تا21جون

دیگر تمام حالات حسب سابق بہتر رہیں گے اس کے باوجود ہر معاملے میں محتاط رہنا ضروری ہے۔ غلطیاں انسان ہی کرتے ہیں اور معافی بھی انسانی ہی کے بس میں ہوتی ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

آپ نے بروقت حالات و واقعات کا درست اندازہ لگا کر جو اقدامات کئے وہ کارگر ثابت ہوئے چنانچہ ایسے ہی اچھے اقدامات کی ضرورت ایک بار پھر لاحق ہو سکتی ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

اب بھی اگر آپ ٹھنڈے دل و دماغ کے ساتھ کوشش کریں تو حالات قدرے بدل سکتے ہیں یقینا آپ بھی موجودہ حالات سے مطمئن نہیں ہیں لہٰذا اپنے الجھے ہوئے مسائل صلح صفائی کے ذریعے حل کریں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

اپنے مزاج کی اس گرمی کو کم کرنے کی کوشش کیجئے جس کی وجہ سے ہر دور میں آپ کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے آپ کا یہ غصہ آپ کو ہمیشہ ہی اپنے حقیقی ہمدردوں سے دور رکھتا ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

چند دانستہ غلطیوں کی وجہ سے آپ کی مخالفت میں اضافہ ہو سکتا ہے، ان رنگین خیالات سے نجات پانے کی کوشش کیجئے، ترقی کرنے کا موقعہ مل سکتا ہے، والدین سے فائدہ ہو سکتا ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

دل و دماغ پر جنس مخالف کا خیال بھی ضرورت سے کچھ زیادہ غالب رہے گا، اس سے چھٹکارہ پانے کی کوشش کریں، کہیں یہ رنگین مزاجی آپ کو ہمیشہ کے لئے داغدار نہ کر دے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

ماضی میں آپ نے اعلیٰ صلاحیتوں کے بل بوتے پر بہت کچھ کیا جسکے نتیجے میں ہر کام آپ کی مرضی کے مطابق ہوا لیکن اب ایسا نہیں، صلاحیتوں سے بھی اسی صورت میں فائدہ ملتا ہے جب وقت ساتھ دے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

کوئی شخص بطور قرض رقم مانگے تو ہرگز نہ دیں تاکہ تعلقات تو باقی رہ جائیں گھریلو طور پر آپ کا وقت بڑا ہی خوشگوار گزرے گا، مزاج قدرے گرم رہے گا، منگنی کا امکان ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

اس میں کوئی شک نہیں کہ کاروبار خوب چمکے گا، دولت بھی کافی مل سکتی ہے لیکن آپ اپنے اخراجات پر کنٹرول نہ کر سکیں گے، کاش آپ کچھ رقم جمع بھی کر سکیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

ذرا سوچ سمجھ کر قدم اٹھائیں خصوصی طور پر شراکتی کاروبار خطرات کی بنیاد بن سکتا ہے اب ذرا ہوشمندی سے کام لیں اپنے خوشامدی ساتھیوں کی باتوں میں نہ آئیں۔

About Admin

Google Analytics Alternative