Home » تازہ ترین » جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا

جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

آپ کے قریبی رشتہ دار آپ کی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں، ان کے ساتھ الجھ کر اپنا قیمتی وقت خراب نہ کریں جو یہ کرنا چاہتے ہیں انہیں کرنے دیں، تھوڑے دن اور صبر کر لیں۔

ثور:
22اپریل تا20مئی

اپنے مزاج کو مصلحت کا درس دیں، جذباتیت کا مظاہرہ آپ ہی کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، کاروبار کی پوزیشن درست ہو سکتی ہے لیکن کسی کے ساتھ کوئی اہم معاہدہ نہ کریں۔

جوزا:
21مئی تا21جون

آپ کی خواہشات بھی عجیب ہیں، غیر متعلق لوگوں سے بڑی بڑی توقعات باندھ لینا کوئی آپ سے سیکھے، حالانکہ طویل عرصے کے دوران محض اپنے اس غیر معمولی اعتماد کی بدولت آپ نے بہت کچھ گنوایا ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

ہر معاملے میں بہت زیادہ محتاط رہیں، آپ کا مخالف ایسی سازشوں کی داغ بیل ڈال سکتا ہے جن کا بنیادی ستون آپ کے اپنے لوگ ہو سکتے ہیں، یعنی گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے والی مثل درست ہو سکتی ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

زر کثیر کا حصول یقینی ہے کاروبار میں دلچسپی لے لیں ابھرنے کا امکان زیادہ ہے۔ بھائیوں سے فائدہ ہو سکتا ہے جائیداد کی خریدو فروخت سود مند ثابت ہو سکتی ہے۔ راہ چلتے ہوئے محتاط رہیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

حتی الامکان شریک حیات سے تعاون کیجئے تاکہ مستقبل کے اندیشوں سے نجات مل سکے، بسلسلہ عشق و محبت مایوسی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے خود کو ان معاملات سے دور رکھیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

آپ کا ذہن حسب سابق کافی الجھ سکتا ہے۔آپ کے لئے بہتر یہ ہی ہے کہ فضول قسم کی تمام سوچوں سے نجات حاصل کر لیں ورنہ اس سے آپ کی صحت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

اگر آپ محسوس کریں کہ آپ سے نہ چاہتے ہوئے بھی نقصان دہ فیصلے ہو رہے ہیں یا ہونے والے ہیں تو فوری طور پر اپنے ذہن کو کسی دوسری طرف لگا دیں تاکہ یہ برا وقت گزر جائے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

قریبی عزیز کسی معاملے میں آپ سے اختلاف کر سکتے ہیں، بہتر یہی ہے کہ ان سے الجھ کر اپنا قیمتی وقت برباد نہ کریں بلکہ کوشش یہ ہونی چاہئے کہ یہ مخالف آپ کے حسن اخلاق اور اچھے اخلاق سے متاثر ہو جائیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

مزاج کی بے مقصد اور ہر وقت بھڑکتی ہوئی آگ کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کریں وگرنہ باقی رہ جانے والی خوشیاں بھی راکھ ہو سکتی ہیں، آپ کو اندازہ لگا لینا چاہئے کہ یہ آتش جی آپ کے لئے نقصان دہ ہے۔

۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

ہمت و استقلال کی بنیادوں پر اپنا کاروبار ابھارنے کی کوشش کریں، بفضل خدا وقت آپ کا ساتھ دے گا، کسی نئی رشتہ داری قائم ہونے کا امکان ہے، مقدمہ بازی سے دور رہنے کی کوشش کریں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

کسی کیساتھ تعلقات کشیدہ ہو سکتے ہیں اس جھگڑے کی بنیاد کوئی جائیداد یا رقمی لین دین بن سکتی ہے، آپ جذباتیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشتعل نہ ہوں بلکہ خاموشی کے ساتھ یہ دنیاوی تماشا دیکھئے۔

About Admin

Google Analytics Alternative