Home » تازہ ترین » جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا

جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا

حمل:

21 مارچ تا 21 اپریلاپنے ان دوستوں سے مشورہ ضرور کرتے رہیے جو کہ آپ کے برے وقتوں کے دوران بھی کام آتے رہے ہیں۔ آپ اپنے اخلاق کو کبھی نہ بگڑنے دیں سفر نزدیکی بہ شوق کیجیے۔

ثور:
22اپریل تا20 مئی

آپکے شریک حیات کسی مخالف کی پھیلائی ہوئی افواہوں سے متاثر ہو کر گھر کا ماحول خراب کر سکتے ہیں اگر ایسا ہی ہوا جسکا کہ امکان ہے تو پھر مشتعل ہونے کی بجائے انتہائی صبر و تحمل کیساتھ وقت گزار دیں۔

جوزا:
21مئی تا 21 جون

آپ اپنی صلاحیتوں کو ہمیشہ جگائے رکھیں تاکہ وقت ضرورت فوری طور پر ان سے کام لے سکیں، یوں سمجھ لیجیے کہ مایوسی اور ناامیدی کا طویل اور ناقابل فہم دور ختم ہونے والا ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

ہر کام پورے اعتماد کے ساتھ کیجیے، اپنے حوصلوں کو مضبوطی بخش کر آگے جانے کیلیے جدوجہد کریں، بفضل خدا وقت آپ کا ساتھ دے سکے گا اور آپ اپنی منشاء کے مطابق اعلیٰ مقام پر پہنچ جائیں گے۔

 

اسد:
24جولائی تا23اگست

عشق و محبت کے یہ سبز باغ ابھی نہ دیکھئے ورنہ فوری طور پر آپکو خزاں اپنی لپیٹ میں لے لے گی، اس حقیقت پر ہی ایمان لے آئیں کہ آپکی موجودہ جھونپڑی ہی چھوٹی سی جنت ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

آپکی خداداد صلاحیتیں جنہوں نے ہمیشہ آپکا ساتھ دیا آپ سے غیر معمولی تعاون کیا گزشتہ بعض معاملات کے سلسلے میں آپ کو مایوسی کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن یہ مایوسی اتنی شدید ہرگز نہیں تھی کہ آپ ہمت ہار جاتے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

آپکے گھریلو حالات بہت زیادہ بہتر رہیں گے، شریک حیات آپ کی ہر خواہش پوری کرنے کے لیے ہمہ وقت مستعد رہیں گے لیکن آپ کے لیے بھی یہ بات لازم ہے کہ آپ بھی بات بات پر الجھنا چھوڑ دیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا 22نومبر

والدین سے وابستہ توقعات بھی بہت حد تک پوری ہو سکتی ہیں، آپ قریبی رشتہ داروں پر زیادہ بھروسہ نہ ہی کریں، قریبی رشتہ داروں کی وجہ سے آپ ذہنی طور پر پریشان ہو سکتے ہیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

اگر آپ کوئی کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو دیر مت کریں اس سے بہتر موقع آپ کو نہ مل سکے گا۔ آپ کی اعلیٰ صلاحیتیں بھی ہمہ وقت جاگتی رہیں گی اور ہر معاملے میں آپ کی مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

بات بات پر الجھنا چھوڑ دیں اور جذبات کے اندھے کنویں میں چھلانگ لگا دینے والی اس پرانی عادت ترک کر دیجئے اور ہر امر کا فیصلہ سوچ بچار اور انتہائی ٹھنڈے دل و دماغ کے ساتھ کیجیے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

ایسے لوگ جن پر آپ بھروسہ کرتے ہیں درپردہ آپ کے خلاف سازش کر سکتے ہیں وہ آپ کی راہ میں کانٹے بکھیرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔چند اہم امور کے سلسلے میں نتیجہ خیز کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

کسی پلاٹ یا مکان کے سلسلے میں مقدمہ بازی ہونے کا اندیشہ ہے جائیداد کے مسائل میں بہت زیادہ دلچسپی نہ لیجیے ان کا سردست حل ہونا مشکل ہے، اولاد کی طرف سے تفکرات کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔

About Admin

Google Analytics Alternative