ٹوکیو : جاپان میں سال کا خوش قسمت ترین فرد بننے کے لیے روایتی مذہبی دوڑ ہوئی جس میں ہزاروں مرد و خواتین نے حصہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق جاپان میں ہر سال، لکی مین رن، ہوتی ہیں ، جس میں ہزاروں افراد شرکت کرتے ہیں جبکہ مذہبی رہنما ڈرم بجا کر دوڑ کا آغاز کرتے ہیں اور وننگ پوزیشن پر سب سے پہلے پہنچنے والے شخص کو سال کا خوش قسمت فرد قرار دیا جاتا ہے جبکہ اس دوڑ میں 5ہزار افراد میں حصہ لیا۔
واضح رہے کہ اس سال 21 سالہ تکاشی سوزوکی ونر رہے اور ان کو خوش قسمت ترین شخص قرار دیا گیا۔