Home » بین الاقوامی » جرمنی کا ترقیاتی منصوبوں کیلئے پاکستان کو11 ارب روپے دینے کا فیصلہ
Pakistan and Germany

جرمنی کا ترقیاتی منصوبوں کیلئے پاکستان کو11 ارب روپے دینے کا فیصلہ

برلن: جرمنی نے پاکستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے11 ارب روپے کے فنڈز کی فراہمی کا اعلان کیاہے۔جمعہ کو یہاں برلن میں جرمنی کے ڈپٹی وزیر ترقیاتی امور تھامس سلبرہارن اور پاکستان کے سیکرٹری اقتصادی و بین الاقوامی امور سلیم سیٹھی کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے جس کے مطابق جرمنی پاکستان کو ترقیاتی تعاون کی مد میں 2015-16میں 94ملین یورو ( 11 ارب روپے) کے فنڈز فراہم کرے گا۔دو جرمن کمپنیاں جی آئی ذیڈ اور کے ایف بی بینک ان فنڈز کو پاکستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں استعمال کریں گی۔جرمن ڈپٹی وزیر ترقیاتی امور تھامس سلبرہارن نے کہا کہ ہم نے کامیابی سے باہمی مذاکرات کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جس کے نتیجے میں جرمنی پاکستان میں 94ملین کی سرمایہ کاری کرے گا۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے مابین بڑھتے ہوئے قریبی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ہمارے طویل مدتی دوستانہ تعلقات اس منصوبے سے اور مضبوط ہونگے اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ منصوبہ بھی ٹیکس اصلاحات اور ریونیو جنریشن جیسے منصوبوں کی طرح کامیابی سے ہمکنار ہو گا اور بین الاقوامی این جی اوز کو درپیش مسائل جیسے چیلنجز سے نمٹنے میں بھی مدد کرے گا۔برلن میں سال میں دو بار ہونے والے ان مزاکرات میں پاکستان کے جس وفد نے شرکت کی اس میں اقتصادی امور ، وزارت پانی و بجلی، حکومت پنجاب،خیبرپختونخواہ اور فاٹاکے نمائندے شامل تھے۔

About Admin

Google Analytics Alternative