Home » انٹر ٹینمنٹ » جو انصاف کیلئے کھڑا ہو اسے عہدے سے ہٹا دیا جاتا ہے، چیف جسٹس

جو انصاف کیلئے کھڑا ہو اسے عہدے سے ہٹا دیا جاتا ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے بنی گالہ تجاوزات کیس میں کہا ہے کہ جو انصاف کیلئے کھڑا ہو اسے عہدے سے ہٹا دیا جاتا ہے۔

سپریم کورٹ میں بنی گالہ غیر قانونی تجاوزات کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ عمران خان کا گھر ریگولر ہونے کی کیا اپ ڈیٹ ہے، کیا انہوں نے گھر ریگولر کروانے کے لئے درخواست دی؟، ان کے وکیل بابر اعوان آج کیوں نہیں آئے؟۔ ایڈوکیٹ آن ریکارڈ نے چیف جسٹس کو بتایا کہ بابر اعوان چھٹی پر ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ نیئر رضوی سچی بات کرنے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرل تھے، حکومت نے شائد سچ بولنے پر ہی نیئر رضوی کو ہٹایا، جو انصاف کے لئے کھڑا ہو اسے عہدے سے ہٹا دیا جاتا ہے۔

چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا صرف وزیراعظم کی وجہ سے ریگولرکرنے میں تاخیر ہو رہی ہے، تفصیلات سے آگاہ کیا جائے، کس کس نے ریگولر کرنے کے لئے اپلائی کیا ہے اور ریگولرائزیشن فیس جمع کرائی ہے؟۔ چیئرمین سی ڈی اے نے جواب دیا کہ مجموعی طور پر سو سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

About Admin

Google Analytics Alternative