91

حکومت ناراض اتحادیوں کو منانے کے اپنے پہلے مشن میں کامیاب ہوگئی ہے

نجی ٹی وی

 ذرائع کے مطابق حکومت ناراض اتحادیوں کو منانے کے اپنے پہلے مشن میں کامیاب ہوگئی ہے اور انہوں اتحادی وزیر خالد مقبول صدیقی کو منالیا ہے۔ حکومت خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظور نہیں کرے گی اور نہ ہی ان کی جگہ ایم کیو ایم سے کسی کو وزیربنایا جائے گا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے وفود کے درمیان آئندہ ملاقات بدھ کو ہوگی جب کہ بہت جلد خالد مقبول صدیقی کی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات ہوگی۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا کیوں کہ کا بینہ سے زیادہ اہم ایشو عوامی مسائل ہیں، وفاق نے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور فنڈز مل جائیں اس کے بعد لا ئحہ عمل بنائیں گے جب کہ حکومتی وفد سے اہم ملاقات اس ہفتے میں متو قع ہے جس کے بعد مستقبل کا تعین ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں