Home » تازہ ترین » حکومت کا ایئروائس مارشل ارشد ملک کو چیئرمین پی آئی اے لگانے کا فیصلہ

حکومت کا ایئروائس مارشل ارشد ملک کو چیئرمین پی آئی اے لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایئر وائس مارشل ارشد ملک کو چیئرمین پی آئی اے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی آئی اے 406 ارب کی مقروض ہے، پی آئی اے ہر ماہ آپریشن اخراجات کیلئے 2 ارب خسارہ کرتی ہے تاہم پی آئی اے کا ری اسٹرکچرنگ پلان کابینہ کو پیش کیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ایئر وائس مارشل ارشد ملک کو چیئرمین پی آئی اے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چیرمین پی آئی اے کو کہا گیا ہے کہ ادارے کی مالی مشکلات کو فوری حل کریں۔

About Admin

Google Analytics Alternative