Home » تازہ ترین » ختم نبوت شق میں ترمیم نوازشریف کی مرضی کے بغیر ممکن نہیں تھی، شیخ رشید
sheikh-Rasheed

ختم نبوت شق میں ترمیم نوازشریف کی مرضی کے بغیر ممکن نہیں تھی، شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ختم نبوت شق میں ترمیم نوازشریف کی مرضی کے بغیر ممکن نہیں تھی جب کہ حکومت کو عدلیہ سے ٹکرانا بہت مہنگا پڑے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نااہل شخص کو اہل قرار دینا آئینی طور پر ناممکن ہے، اس طرح تو اجمل پہاڑی اور عزیر بلوچ کو بھی وزیراعظم بنایا جاسکتا ہے، تاہم امید ہے کہ سپریم کورٹ انتخابی اصلاحات ایکٹ کو ختم کر دے گی جب کہ حکومت کو عدلیہ سے ٹکرانا بہت مہنگا پڑے گا۔ ختم نبوت کی شق کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے بغیر یہ کام ممکن نہیں تھا جب کہ وزیر خزانہ اور نوازشریف سب اقامے والے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہر محلے کو اوسط بل ڈال دیا جاتا ہے میٹر ریڈنگ کی اہمیت ہی نہ رہی، بجلی والوں کو 14 ہزار چالان روزانہ کرنے کا حکم ہے جب کہ پولیس کو بھی لازمی چالان روزانہ کرنے کا ٹاسک ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو واپڈا افسر ٹارگٹ بل پورا نہیں کرتا اور حقائق پر جاتا ہے تو اس کا تبادلہ کردیا جاتا ہے، میں نے کبھی ذاتی کیس پیش نہیں کیا مگر میرے ہاسٹل میں گیس چلی نہیں اور 40 ہزار کا بل بھیج دیا۔

About Admin

Google Analytics Alternative