Home » انٹر ٹینمنٹ » دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمانے والی ماڈل کینڈل جینر

دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمانے والی ماڈل کینڈل جینر

امریکی جریدے ’فوربز‘ نے ہر سال کی طرح رواں برس 2017 کی سب سے زیادہ کمانے والی گلوکاراؤں کی فہرست کے بعد اب سب سے زیادہ کمانے والی ماڈلز کی فہرست بھی جاری کردی۔

اس فہرست میں امریکا سے تعلق رکھنے والی ماڈل کینڈل جینر سر فہرست رہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اعزاز 2002 سے برازیل سے تعلق رکھنے والی 37 سالہ ماڈل جیزیل بنڈچن کے نام رہا جن کی جگہ اب 22 سالہ کینڈل نے لی۔

ان ماڈلز نے یہ کمائی صرف ریمپ پر واک کرنے سے نہیں بلکہ مختلف ڈیزائنرز کے ساتھ معاہدے، فوٹو شوٹس، اشتہارات اور پروڈکٹس کی تشہیر وغیرہ سے کمائے۔

اس سال کی سب سے زیادہ کمانے والی ماڈلز کو سب سے زیادہ اہمیت ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے ملی۔

کینڈل جینر 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر (پاکستانی 2 ارب 31 کروڑ روپے سے زائد)

جیزیل بنڈچن – ایک کروڑ 75 لاکھ ڈالر (پاکستانی ایک ارب 84 کروڑ سے زائد)

کریسی ٹائگن – ایک کروڑ 35 لاکھ ڈالر (پاکستانی ایک ارب 42 کروڑ سے زائد)

ایڈریانا لیما – ایک کروڑ 5 لاکھ ڈالر (پاکستانی ایک ارب 10 کروڑ روپے سے زائد)

ججی حدید – 95 لاکھ ڈالر (پاکستانی ایک ارب روپے کے قریب)

روزی ہنٹنگٹن وائٹلے – 95 لاکھ ڈالر (پاکستانی ایک ارب روپے کے قریب)

کارلی کلوس – 90 لاکھ ڈالر (پاکستانی 94 کروڑ روپے سے زائد)

لیو وین – 65 لاکھ ڈالر (68 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد)

بیلا حدید – 60 لاکھ ڈالر (پاکستانی 63 کروڑ روپے سے زائد)

ایشلے گراہم – 55 لاکھ ڈالر (پاکستانی 57 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد)

About Admin

Google Analytics Alternative