1

دوسرے ٹیسٹ میں مصباح الحق کی کمی محسوس ہوگی، مکی آرتھر

ہیملٹن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے غیر ملکی ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں مصباح الحق کی کمی محسوس ہوگی، اگر آپ کسی میچ میں اپنے رہنما سے محروم ہوجاتے ہیں تو یہ سخت لمحہ ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ٹیم کی قیادت کوئی نہ کوئی تو کرے گا لیکن مصباح کا متبادل لانا بہت مشکل ہے، وہ طویل مدت سے قابل اعتماد کپتان ہیں۔

ہیملٹن ٹیسٹ میں محمد رضوان مڈل آرڈر میں ہمارے پاس اچھا بیٹسمین ہے جو کافی عرصے سے ٹیم کے ساتھ ہے، اگر ٹاپ آرڈر میں شرجیل کو کھلایا گیا تو پھر ہمیں ٹیم میں کافی ردوبدل کرنا پڑے گا۔

مکی آرتھر نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ ٹیسٹ میچ کی پچ دیکھ کر پلئیرز کو کھلانے کا فیصلہ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں