34

ریلوے خسارہ کیس کی سماعت شیخ رشید اور اسد عمر عدالت میں پیش

سپریم کورٹ میں ریلوے خسارہ کیس کی سماعت ہوئی جس دوران شیخ رشید اور اسد عمر عدالت میں پیش ہوئے ۔ شیخ رشید نے عدالت میں پیشی کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل ون پاکستان ریلوے کی شہہ رگ ہے ، جب تک ایم ایل ون نہیں بنے گا ریلوے کی ٹھیک نہیں ہو سکتا ، جو لوگ کہتے ہیں کہ سی پیک دفن ہوگ یا ان کو آج مایوسی ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر کا مشکور ہوں ، انہوں نے سپریم کورٹ کو ایم ایل ون کی تاریخوں سے آگاہ کیا ، سپریم کورٹ نے کراچی ، لاہور میں ریلوے کی اراضی بیچ کر ریلوے کی حالت بہتر کرنے کی اجازت دی ، ریلوے کا بزنس پلان بھی دیا ہے ، سپریم کورٹ نے کہا کہ ریلوے کا حال بہتر ہو سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں