72

ر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا بھی اب فلموں میں کام کریں گی، انہوں ںے فواد خان کے ساتھ آنے والی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ میں انٹری کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

شنیرا اکرم نے اپنے فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر انسٹا گرام پر پوسٹ کیں اور ساتھ ہی کیپشن میں انہوں نے بڑی اسکرین پر ڈیبیو کے حوالے سے کہا کہ میں پہلی پاکستانی فلم کی شوٹنگ کے دوران کچھ پریشان سی ہو رہی تھی شنیرا اکرم نے ازراہ مذاق ہدایت کار فیصل قریشی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کو نہیں لگتا کہ مجھے پیسے واپس لینے کی بھی گارنٹی لینی چاہیے ؟ ساتھ ہی انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل قریشی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہترین رہا

واضح رہے کہ فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کو معروف کامیڈین اداکار فیصل قریشی نے تحریر کیا ہے جس میں ہدایت کار کے فرائض بھی وہ خود انجام دے رہے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں فواد خان، میکال ذوالفقار، عائشہ عمر، مانی، جان ریمبو ، حنا دل پذیر اور جاوید شیخ اہم کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس فلم میں شنیرا اکرم کے ساتھ وسیم اکرم بھی ڈیبیو کر رہے ہیں جو کہ اس فلم میں فواد خان کے ساتھ گلوکاری بھی کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں