Home » سا ئنس اینڈ ٹیکنالوجی » سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون کا وہ فیچر جو آئی فون میں نہیں

سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون کا وہ فیچر جو آئی فون میں نہیں

سام سنگ کا رواں سال کا دوسرا فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 9 اگلے ماہ متعارف کرایا جارہا ہے مگر جنوبی کورین کمپنی نے گلیکسی ایس 10 پر بھی زور و شور سے کام کررہی ہے۔

سام سنگ سمیت مختلف کمپنیوں کے اسمارٹ فونز کے حوالے سے اطلاعات لیک کرنے والے تجزیہ کار منگ چی کیو کے مطابق گلیکسی ایس 10 میں ایک فیچر ایسا ہوگا جو آئی فون میں متعارف کرائے جانے کا امکان نہیں۔

یہ اطلاعات تو پہلے ہی سامنے آچکی ہیں کہ سام سنگ اگلے سال ایس سیریز کے 2 نہیں بلکہ 3 فونز متعارف کرائے گی جن میں سے ایک 5.8 انچ اسکرین، دوسرا 6.1 انچ اسکرین جبکہ تیسرا 6.4 انچ اسکرین کے ساتھ ہوگا۔

سام سنگ کی جانب سے سب سے اہم فیچر جو اگلے سال کے اس فلیگ شپ فون سیریز کا حصہ بنایا جائے گا، وہ ڈسپلے میں فنگر پرنٹ کی موجودگی یا ایف او ڈی ریڈر ہے۔

یعنی صارفین اسکرین پر اپنی انگلیاں رکھ کر ڈیوائس کو ان لاک کرسکیں گے۔

تاہم سام سنگ کی جانب سے 2 بڑے گلیکسی ایس 10 ماڈلز میں الٹرا سونک ایف او ڈی فیچر دیا جائے گا جبکہ 5.8 انچ کے ایس 10 میں فنگر پرنٹ سنسر ڈیوائس کے سائیڈ میں دیا جائے گا۔

ایپل نے اپنے آئی فونز سے فنگر پرنٹ ریڈر کو نکال دیا ہے اور اس سال ممکنہ طور پر 3 نئے آئی فونز میں بھی فنگر پرنٹ سنسر نہیں ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق سام سنگ آن اسکرین فنگر پرنٹ اسکیننگ کے فیچر کو زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کرے گی کیونکہ یہ ایسا فیچر ہوگا جس پر ایپل کی جانب سے کوئی کام نہیں کیا جارہا۔

اس سے ہٹ کر ایس 10 سیریز میں تھری ڈی سینسنگ کیمرہ بھی ہوگا جو کہ ایپل کے فیس آئی ڈی کی طرح کام کرے گا۔

ایس 10 سیریز کو اگلے سال جنوری یا فروری میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جبکہ اسے فروخت کے لیے مارچ یا اپریل میں پیش کیا جائے گا۔

About Admin

Google Analytics Alternative