114

سرکاری سکولوں میں کوالٹی ایجوکیشن بہتر بنانے پر بھر پور توجہ دی جائے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد

گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری سکولوں میں کوالٹی ایجوکیشن بہتر بنانے پر بھر پور توجہ دی جائے، بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے سکول کونسلز کی مشاورت سے این ایس بی فنڈز کا بروقت استعمال یقینی بنایا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح پبلک سکول میں ا ساتذہ کرام سے خطاب، ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی ایجوکیشن کے ماہانہ اجلاس میں کیا، ڈی ایم او فہد اعجاز، سی ای او ایجوکیشن افضل شاہد، پرنسپل جناح پبلک سکول ظہیر احمد جان، ڈی اوز محمد پرویز، نوشین زہرہ و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے اساتذہ و طلبہ و طالبات کی حاضری، ایل این ڈی سمیت دیگر اہداف کے حصول پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ گذشتہ سال پہلے کوارٹر کی طرح اس سال بھی ایجوکیشن رینکنگ کے لیے بھرپورمحنت کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں کے اکاونٹس میں دستیاب این ایس بی فنڈ کو استعمال کرتے ہوئے ٹائلٹ بلاکس کی تعمیر و مرمت، چار دیواری سمیت دیگر منصوبہ جات مکمل کئے جائیں۔ انہوں نے واضع کیا کہ ایجوکیشن مینجمنٹ ٹیم اور سربراہان ادارہ جات کو پرفارمنس بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانا ہونگے ناقص کارکردگی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔ جناح پبلک سکول کے دورہ کے موقع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے سکول میں بورڈ نگ کیلئے ہوسٹل کیلئے مجوزہ جگہ کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بورڈنگ ہوسٹل میں 200طلبہ و طالبات کیلئے گنجائش ہوگی، منصوبے کیلئے حکومت پنجاب سے فنڈز کی درخواست کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں