Saudi-Arabia-National-Flag 97

سعودی عرب نے پڑوسی ملک یمن کے لیے شاہی خزانوں کے منہ کھول دیے

رپورٹ کے مطابق 2019 کے دوران یمن کو سب سے زیادہ امداد دینے والا ملک سعودی عرب ہے جس نے یمن کو 1 ارب 216 ملین ڈالر پیش کیے۔ یہ یمن کو پیش کی جانے والی کل مدد کا 31.3 فیصد ہے۔شاہ سلمان مرکز برائے انسانی امداد کے نگران اعلی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو الگ الگ تہنیتی پیغام ارسال کر کے بتایا کہ سعودی عرب پوری دنیا میں امداد دینے والا پانچواں بڑا ملک ہے اور عرب دنیا میں اس حوالے سے سعودی عرب کا نمبر پہلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے یہ اعزاز اپنی قیادت کی لامحدود مدد کے نتیجے میں حاصل کیا ہے۔ سعودی عرب انسانی امداد کا مشن دین اسلام کے احکام پر عمل اور قومی اقدار سے متاثر ہو کر کر رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں