Home » بین الاقوامی » سلامتی کونسل کا طالبان سے افغان حکومت کے جنگ بندی اعلان پر مثبت ردعمل کا مطالبہ

سلامتی کونسل کا طالبان سے افغان حکومت کے جنگ بندی اعلان پر مثبت ردعمل کا مطالبہ

کابل: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے طالبان پر زور دیا ہے کہ کابل حکومت کے ساتھ جنگ بندی میں تعاون کیا جائے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں حکومت سے برسرپیکار طالبان جنگجوؤں کو کہا ہے کہ وہ افغان حکومت کی جانب سے ایک ہفتے کی جنگ بندی پر حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ خطے میں پائیدار امن کی بنیاد رکھی جائے۔

سلامتی کونسل نے طالبان کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش کو غیر مشروط طور پر قبول کرنے کی بھی تاکید کی ہے۔ سلامتی کونسل کے اراکین نے افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مضبوط افغان حکومت کی ضرورت پر زور دیا۔

About Admin

Google Analytics Alternative