salman with kat 1

سلمان خان کی کترینہ کیف کے ساتھ فلم میں آنے کی خواہش.

ممبئی: بالی وڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے سال 2012میں آئی فلم ایک تھا ٹائیگر کے بعد سے اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ کام نہیں کیا ہے لیکن اب سلمان نے خود کترینہ کیف کے ساتھ فلم میں آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ سلمان نے کہا ہے کہ اگر میری آنے والی فلم میں کترینہ میرے ساتھ ہوتی ہیں تو مجھے انتہائی خوشی ہوگی لیکن فی الحال میں اس بارے میں کچھ بھی نہیں بتاسکتا۔ سلمان اور کترینہ نے کبیر خان کی فلم ”ایک تھا ٹائیگر“ کے بعد ایک ساتھ کام نہیں کیا ہے اور عام طور پر سلمان سے منسلک کسی بھی سوال کا جواب دینے سے کترینہ کیف گریز کرتی ہیں۔ لیکن سلمان خان کی آئندہ فلم میں یہ دونوں ستارے دوبارہ ساتھ آسکتے ہیں۔ اس فلم کے پروڈیوسر اتل گئی ہوتری ہیں۔ سلمان نے بتایا کہ میں اتل کی اگلی فلم میں کام کررہا ہوں لیکن میں اس سلسلے میں کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ کل کو کچھ بدل بھی سکتا ہے۔ ویسے سلمان نے یہ ضرور کہا کہ اس فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان ہوسکتے ہیں کیونکہ یہ فلم ایک ایکشن رومانس ہوسکتی ہے اور کبیر ایسی فلموں کے ماہر مانے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں