Home » تازہ ترین » سندھ اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کوطلب

سندھ اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کوطلب

نگراں وزیراعلیٰ فضل الرحمان نے سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری  قائم مقام گورنرسندھ آغا سراج  درانی کو ارسال کی تھی جس میں  اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی تجویز دی گئی تھی جس کے بعد قائم مقام گورنرنے سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر13 اگست کوصبح 10 بجے  طلب کرلیا ہے۔

اجلاس میں نومنتخب اراکین سے حلف لیا جائے گا جس کے بعد اسپیکراورڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ صدرمملکت کی جانب سے سمری منظورکرنے کے بعد 13 اگست کوہی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے جس کے بعد اسپیکراورڈپٹی اسپیکرکے انتخاب کا مرحلہ آئے گا۔

About Admin

Google Analytics Alternative