Home » تازہ ترین » سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے ایوان کی رکنیت کا حلف اٹھالیا

سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے ایوان کی رکنیت کا حلف اٹھالیا

کراچی: سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے ایوان کی رکنیت کا حلف اٹھالیا ہے۔

اسپیکر آغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا پہلا اجلاس ہوا، کارروائی کے باقاعدہ آغازپرانہوں نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔ 55 ارکان نے اردوجب کہ بعض نے سندھ اورانگریزی زبان میں حلف لیا۔ اس موقع پرمہمانوں کی گیلری میں شدید نعرے بازی ہوئی۔

اجلاس کے آغازپراسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ وہ تمام نومنتخب ارکان کو ایوان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ اسی اسمبلی نے پاکستان کے قیام کے لیے قرارداد منظور کی تھی۔ یہی وہ اسمبلی ہے جس میں قائداعظم محمد علی جناح نے گورنر جنرل کا حلف لیا

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں اس مرتبہ بھی پیپلزپارٹی واحد اکثریتی جماعت ہے۔

About Admin

Google Analytics Alternative