Home » قومی » سپریم کورٹ نے طیبہ کو سوئٹ ہومز کے حوالے کردیا
l_156358_125525_updates-1

سپریم کورٹ نے طیبہ کو سوئٹ ہومز کے حوالے کردیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے تشدد کی شکار کم سن ملازمہ طیبہ کو پاکستان سوئٹ ہومز کے حوالے کردیا، والدین کا تعین ہونے تک طیبہ وہیں رہے گی ،پولیس کو سویٹ ہومز میں ہر طرح کی رسائی حاصل ہو گی۔

کم ملازمہ طیبہ پر تشدد کے ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بچی کا خوف دور ہونا چاہئے ،بچی کو اس وقت الگ رکھنا ضروری ہے ،بچی خود بتا سکتی ہے کہ اس کے ساتھ کیا ہوا، ہمیں سچ کا کھوج لگانا ہے ، تیز رفتاری سے کیس کا فیصلہ کریں گے ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ڈی این اے رپورٹ اس کیس میں اہم ہے ، رپورٹ اس لئے بھی اہم ہے کہ نادرا کے پاس بچی سے متعلق کوئی رکارڈ نہیں۔

پولیس نے کیس کی تفتیش مکمل کرنے کے لئے 2 ہفتوں کی مہلت طلب کر لی ۔

عدالت نے پولیس کو روزانہ کی بنیاد پر کیس میں پیش رفت سے آگاہ کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے ملزمہ ماہین ظفر کی ضمانت اور بچی کی حوالگی سے متعلق سیشن کورٹ کے فیصلے کی کاپیاں جمع کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

About Admin

Google Analytics Alternative