Home » انٹر ٹینمنٹ » ’سپر 30‘ کبیر خان نے وکاس بہل کی جگہ لے لی

’سپر 30‘ کبیر خان نے وکاس بہل کی جگہ لے لی

بولی وڈ ہدایت کار وکاس بہل پر خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام کے بعد انہیں فلم ’سپر 30‘ سے باہر نکالتے ہوئے اب ان کی جگہ ہدایت کار کبیر خان کو دے دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ بہت حد تک مکمل ہوچکی تھی، تاہم فلم کی ایڈٹنگ کا کام باقی تھا۔

لیکن اب یہ ذمہ وکاس بہل کی جگہ فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کے ہدایت کار کبیر خان کو سونپ دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اداکارہ کنگنا رناوٹ نے وکاس بہل پر انہیں فلم ’کوئین‘ کے دوران جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا۔

وکاس بہل —فوٹو/ اسکرین شاٹ
وکاس بہل —فوٹو/ اسکرین شاٹ

کنگنا رناوٹ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وکاس بہل نے 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘بمبے ویلوٹ’ کی شوٹنگ کے دوران اپنی فلم پروڈکشن کمپنی ‘فینٹوم’ کی خواتین ملازموں کو بھی جنسی طور پر ہراساں کیا۔

وکاس بہل کی سابق فلم پروڈکشن کمپنی ‘فینٹم’ کی خاتون نے بھی ان پر الزام لگایا تھا کہ ہدایت کار نے انہیں 2015 میں اس وقت جنسی طور پر ہراساں کیا جب وہ فلم ‘بمبے ویلوٹ’ کی تشہیر میں مصروف تھے۔

وکاس بہل پر ‘فینٹم’ فلم پروڈکشن کی دیگر خواتین ملازموں نے بھی جنسی طور پر ہراساں کا الزام عائد کیا تھا۔

جس کے بعد انوراگ کشیپ اور وکرم دتیا موٹوانی نے اپنے بیانات میں کہا تھا کہ وہ وکاس بہل کی خراب عادتوں کے حوالے سے کافی وقت سے باخبر تھے،تاہم وہ مجبور تھے، لیکن اب وہ مجبور نہیں ہیں۔

جس کے بعد وکاس بہل نے اپنے ان دونوں پارٹنرز کے خلاف مقدمہ دائر کردیا تھا، جبکہ ان کی فینٹم کمپنی بھی بند کردی گئی۔

رپورٹس تھی کہ اداکار یریتھک روشن نے وکاس بہل کے ساتھ کام کرنے سے بھی انکار کردیا ہے، تاہم اب یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ وکاس بہل کو فلم سپر 30 سے باہر کردیا گیا ہے۔

فلم سے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ ’کسی بھی بڑے ہدایت کار کے لیے یہ چھوٹی بات نہیں کہ وہ ایسے موقع پر فلم کا حصہ بنے اور اسے مکمل کرے، کبیر خان اس وقت ایک اور فلم 83 میں بھی مصروف ہیں‘۔

رپورٹ کے مطابق کبیر خان کو فلم ’سپر 30‘ کو اگلے سال جنوری تک مکمل کرنا ہے۔

About Admin

Google Analytics Alternative