84

سیبائن نامی طوفان 118 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اتوار کو جرمنی کے دارالحکومت برلن کے ساحلوں سے ٹکرائے گا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیبائن نامی طوفان 118 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اتوار کو جرمنی کے دارالحکومت برلن کے ساحلوں سے ٹکرائے گا۔ سمندری طوفان کے باعث شہر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، سمندری طوفان یہاں بدھ کے روز تک تباہی مچائے گا۔

جرمن محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس طوفان سے برطانیہ، فرانس، آئرلینڈ، بیلجیم، ہالینڈ اور ڈنمارک جزوی طور پر متاثر ہوں گے جبکہ جرمنی کے بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں