Home » بین الاقوامی » شام، یمن اور بحرین میں ایران دہشت گردوں کی معاونت کررہا ہے، شاہ سلمان

شام، یمن اور بحرین میں ایران دہشت گردوں کی معاونت کررہا ہے، شاہ سلمان

مکہ: سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان نے کہا ہے کہ شام، یمن اور بحرین میں ایران دہشت گردوں کو معالی معاونت کے ساتھ اسلحہ بھی فراہم کر رہا ہے اور ایران کا سامنا کرنے کے لیے عالمی برادری سعودی عرب کی مدد کرے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی فرماں روا کی دعوت پر خلیجی ممالک کے سربراہان اور عرب لیگ کا اہم اجلاس آج اختتام پذیر ہوگیا۔ اجلاس میں عرب رہنماؤں نے خطے میں امن کو نقصان پہنچانے اور تیل بردار بحری جہازوں کو نشانہ بنانے پر ایران کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے ایران کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔

اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عرب رہنماؤں نے متفقہ طور پر ایران کے شام اور بحرین میں منفی کردار کی سخت الفاظ میں مذمت کی جب کہ ایران کے بیلسٹک میزائل کے تجربات پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا اور متحدہ عرب امارات کے تین جزیروں پر ناجائز طور پر قابض ہونے پر ایران کو باز رہنے کی تنبیہ کی گئی۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب قیام امن کی ہرکوشش جاری رکھے گا لیکن اس کے لیے عالمی برادری کا تعاون بھی درکار ہوگا، ایران کو خلیج فارس میں کھلی جارحیت سے روکنا ہوگا اور یمن میں باغی دہشت گردوں کو اسلحہ و مالی معاونت کا سلسلہ بند کرانا ہوگا اور یہ سب عالمی برادری کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔

About Admin

Google Analytics Alternative