8

شرجیل اور خالد کے سوا باقی کھلاڑیوں کو کلیئر کردیا :نجم سیٹھی

پی ایس ایل ٹو کے دوران مشکوک افراد سے کھلاڑیوں کے ملنے کے معاملے پر چیئرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کے سوا باقی کھلاڑیوں کو کلیئر کردیا، اب کسی کھلاڑی کو فکرمند ہونےکی ضرورت نہیں۔

چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کا یہ بھی کہنا ہے کہ شرجیل خان اورخالد لطیف سے متعلق تحقیقات 10 سے 15 دن میں مکمل ہوں گی، تحقیقات کی روشنی میں معاملہ آگے بڑھے گا۔

انہوں نے بتایا کہ باقی جن دوتین کھلاڑیوں سے سوالات کیے گئے وہ اب کلیئرہیں۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ اگرکسی بکی نے رابطہ کیا تو کھلاڑی فوراً ہمیں بتائیں کہ کیا بات ہوئی، پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کی طرف سے کھلاڑیوں کی نگرانی جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں