Home » تازہ ترین » شیری رحمٰن سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بن جائیں گی، خورشید شاہ

شیری رحمٰن سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بن جائیں گی، خورشید شاہ

سکھر: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ شیری رحمٰن سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بن جائیں گی۔

سکھر کے این آئی سی وی ڈی اسپتال کے دورے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سیاست انسانیت کی خدمت کا نام ہے اور میری دعا ہے کہ خدا تمام سیاستدانوں کو اچھا اور نیک بنائے۔

عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اچھے آدمی ہیں یا برے اس کا سوال میڈیا عمران خان سے ہی کرے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ’عمران خان نے سینیٹ چیئرمین کے انتخاب کے حوالے سے حمایت کردی، اب شریف آدمی مزید کیا کرے تاہم سیاست میں تمام دروازے کھلے ہیں‘۔

About Admin

Google Analytics Alternative