Home » انٹر ٹینمنٹ » صبا قمر بھارتی جاسوس کلبھوشن پر فلم کریں گے؟

صبا قمر بھارتی جاسوس کلبھوشن پر فلم کریں گے؟

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ صباقمر نے پاکستان میں گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکی پر بننے والی فلم سائن کر لی ہے۔

صبا قمر متعدد ڈراموں کے ساتھ ساتھ لالی وڈ اور بالی وڈ دونوں میں فلمیں بھی کر چکی ہیں۔

چند روز قبل انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ فلم”کملی” میں کام کر رہی ہیں جو کہ آئندہ برس ریلیز ہو گی۔

لیکن سوشل میڈیا پر انٹرٹینمنٹ پاکستان کے نام سے ایک ویب سائٹ کی جانب سے کی گئی پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ صبا قمر نے گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے گرد گھومتی ایک فلم سائن کی ہے۔

اس پر صباقمر نے لکھا کہ یہ جاننا ان کے لیے ہمیشہ دلچسپ ہوتا ہے کہ انہوں نے ایسی فلم سائن کی ہے جو ان کے علم میں  نہیں ہی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ جب بھی وہ کوئی فلم کریں گی تو تمام لوگوں کو اس سے آگاہ کریں گی کیونکہ وہ اسی لیے یہاں موجود ہیں۔”ابھی میں صرف “کملی”کر رہی ہوں اس لیے ریٹنگ کے حصول کے لیے جعلی خبریں پوسٹ کرنا بند کر دیں۔”

Saba Qamar@s_qamarzaman

It’s always so funny to know that behind my back I have signed another film that even I am not aware of! 😂
Honestly If i do a film I will tell all of you myself that’s what i am here for. I am only doing Kamli for now, so stop posting fake news for the sake of ratings only! 🙏🏻

View image on Twitter
87 people are talking about this

صبا قمر کے ردعمل کے بعد مذکورہ اکاؤنٹ نے پھر ایک پوسٹ کی جس میں کہا گیا کہ انہیں تین ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کی ہے جب کہ انہوں نےمؤقف کے لیے صباقمر سے بھی رابطہ کیاہے۔

Entertainment Pakistan@epkdaily

We had recieved confirmation from 3 people involved in the project, We also reached out to you before posting the news. We never post fake news & the quote of the producer is in the article. Pls address him not us while publicly denying the news. Thanks https://twitter.com/s_qamarzaman/status/1173167356404731904 

Saba Qamar@s_qamarzaman

It’s always so funny to know that behind my back I have signed another film that even I am not aware of! 😂
Honestly If i do a film I will tell all of you myself that’s what i am here for. I am only doing Kamli for now, so stop posting fake news for the sake of ratings only! 🙏🏻

View image on Twitter
See Entertainment Pakistan’s other Tweets

اس پوسٹ کے بعد صباقمر نے پھر ردعمل دیا اوراسے مسترد کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا موقف خبر شائع کرنے سے پہلے لیا جانا چاہیے تھا۔”آپ نے تین ذرائع سے خبر کی تصدیق کی لیکن مجھ سے نہیں۔ آپ کا دعویٰ کہ آپ نے مجھ سے خبر شائع کرنے سے پہلے رابطہ کیا بالکل غلط ہے۔”

About Admin

Google Analytics Alternative