38

صوبائی وزیرہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی زیر صدارت یونیورسٹی آف جھنگ کے سنڈیکیٹ کا 9واں اجلاس گورنمنٹ غزالی کالج میں منعقد ہوا

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی وزیرہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی زیر صدارت یونیورسٹی آف جھنگ کے سنڈیکیٹ کا 9واں اجلاس گورنمنٹ غزالی کالج میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ممبر سنڈیکیٹ و رکن صوبائی اسمبلی مولانا معاویہ اعظم طارق، وائس چانسلر یونیورسٹی آف جھنگ پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیرسمیت دیگر اراکین سنڈیکیٹ سلطان سکندر بھروانہ، شیخ فواد اکرم اورمتعلقہ افسران بھی شریک تھے۔سنڈیکیٹ اجلاس میں اراکین کی طرف سے یونیورسٹی کے دیگر انتظامی امور بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیرہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفرازنے کہا کہ یونیورسٹی آف جھنگ کی تعمیرو ترقی اور بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ معیاری تعلیم کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کی ترجیحات میں شامل ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بزدار حکومت شعبہ تعلیم کی بہتری کے لئے تمام میسر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔بزدار حکومت یونیورسٹی آف جھنگ کو صفہ اول کی یونیورسٹی بنانے کیلئے سنجیدہ ہے۔ ضلع میں یونیورسٹی کے قیام سے سٹوڈنٹس خصوصا طالبات گھر کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں گی۔ بعد ازاں صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں سرفرازنے اپنے دورہ کے دوران رکن صوبائی اسمبلی مولانا معاویہ اعظم کے ہمراہ گورنمنٹ غزالی کالج میں قائم کیمپس برائے یونیورسٹی آف جھنگ میں جاری کلاسز اور دیگر انتظامی امور کی پیش رفت کاجائزہ لینے کے حوالہ سے دورہ کیا۔انہوں نے کلاس رومز،گراسی پلاٹ اورپارکنگ سمیت دیگر شعبوں کا بھی معائنہ کیا اورمتعلقہ افسران کو انتظامی امور میں بہتر اور تیزی لانے سمیت یونیورسٹی کے سلسلہ میں کالج میں تمام ترقیاتی کاموں کی کڑی نگرانی کے حوالہ سے احکامات جاری کئے۔صوبائی وزیرہائیر ایجوکیشن نے لاہور کالج برائے خوتین یونیورسٹی کیمپس کا بھی دورہ کیا۔ دریں اثنا ء صوبائی وزیرہائیر ایجوکیشن نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ صدر میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے و یژن کے مطابق اور وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی قیادت میں شعبہ تعلیم میں نمایاں تبدیلی کیلئے کوشاں ہیں۔نظام تعلیم میں جدت لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معیار ی اور اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے حوالہ سے صوبہ بھر کے کالجز و یونیورسٹیز کو اپ گریڈ کیا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ویژن کے تحت مستقبل کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے متعددترقیاتی منصوبو ں پر عمل درآمد ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے۔ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف غلام غازی سیال، محمد شیراز معاویہ سمیت کالج کے تدریسی سٹاف اور طالبات نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں